google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسامہ زاہد،

بیوروچیف ساوتھ ایسٹ ایشیا،

اسکینڈے نیوین نیوز فن لینڈ
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے

بعد پاکستان کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری

ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے انتہائی مہارت کے ساتھ

افغانستان کے سرحدی علاقوں میں موجود خوارج اور داعش کے

دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان

فورسز کئی مقامات سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جبکہ پاکستانی فورسز نے

دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے

لیے ہر ضروری اقدام کرے گا اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی

صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔