شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
پاکپتن — رشتہ نہ دینے کے تنازع پر پیش آنے والے دل خراش واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 18 سالہ اقصیٰ کو مبینہ
طور پر اس کی پھوپھو راشدہ بی بی اور اس کے ساتھی نے اغوا کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ راشدہ بی بی کئی بار اپنی بھتیجی کا رشتہ مانگ چکی تھی، تاہم خاتون نے انکار کر
کے اقصیٰ کی منگنی دوسری جگہ کر دی تھی، جس پر راشدہ بی بی نے شدید رنج کا اظہار کیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے پہلے لڑکی کو اغوا کیا، پھر اسے دھمکیاں دیتے رہے اور مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں بھی دیں۔
مزاحمت پر ملزمان نے انتہائی سفاکانہ طریقے سے لڑکی کو قتل کر دیا اور لاش کے مختلف حصے کھیتوں اور کنویں میں پھینک دیے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمہ راشدہ بی بی سمیت متعلقہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔
