google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستان کا بائیولوجی اولمپیڈ میں پہلا گولڈ میڈل

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی میدان میں ایک تاریخی کامیابی حاصل

کرتے ہوئے بائیولوجی اولمپیڈ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز

عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیڈ میں حاصل کیا، جو

حال ہی میں فلپائن میں منعقد ہوئی۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی طالبعلم نے عالمی سطح پر اس

اہم سائنسی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہو۔ اس شاندار کامیابی پر ملک بھر

میں فخر اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ تعلیمی اور سائنسی حلقوں نے اسے

نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔