اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان نے شارجہ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا
پاکستان نے شارجہ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بیورو چیف پاکستان

ایس این این اردو

شارجہ: ٹی20 انٹرنیشنل سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے مات دی۔
پاکستان کی فتح میں کپتان سلمان آغا اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا کردار قابلِ ذکر رہا۔ سلمان آغا نے 36 گیندوں میں 53 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

بولنگ کے شعبے میں حارث رؤف نے تباہ کن انداز اختیار کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں، محمد نواز نے 2 وکٹیں اور نوجوان اسپنر صفیان مقیم نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

اس یادگار مقابلے کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 ہزار سے زائد تماشائیوں نے براہِ راست دیکھا۔