شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ نادر معدنیات کی تلاش اور ہائیڈروکاربن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، مارکو روبیو نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں اور ایک متحرک کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی اور تجارت کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
