رپورٹ: شاہین اقبال طاہر
ایس این این نیوز اردو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
کونسل میں 2026 سے 2028 تک کے لیے پاکستان کے نئے رکن کے
طور پر منتخب ہونے پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ:
“پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے۔ ہم
دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سربلندی کے لیے کونسل میں پاکستان
کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔”
یہ انتخاب عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کا
اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔