Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دوبارہ جوہری تجربات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک،
بشمول پاکستان، روس، چین اور شمالی کوریا، بھی خفیہ طور پر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے CBS News کے معروف پروگرام “60 منٹس” میں گفتگو کے دوران دیا۔
ان کے مطابق، “جب دوسرے ممالک جوہری تجربات کر سکتے ہیں تو امریکہ کو بھی اپنے دفاع کے لیے ایسا ہی کرنا چاہیے۔”
یہ بیان عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ اگر امریکہ نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو اس سے عالمی طاقتوں کے درمیان
اسلحے کی دوڑ مزید تیز ہو سکتی ہے۔
