کوئٹہ | 2 فروری 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے، جرات اور
فرض شناسی کو سراہا۔ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے
حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے پر
زخمی اہلکاروں کی جرات اور قربانی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے شیر ہیں اور پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
دورے کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ ملک دشمن عناصر کے
خلاف صفِ اول میں لڑیں گے۔ زخمی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہیں، اور وہ بلوچستان میں امن
کے خلاف سرگرم دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
زخمی اہلکاروں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے وہ اور ان کے خاندان ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس
عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
دورے کے اختتام پر اعلیٰ حکام نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت
اور سکیورٹی ادارے ان کی مکمل دیکھ بھال اور معاونت کو یقینی بنائیں گے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بلوچستان میں سکیورٹی کے تازہ ترین اپڈیٹس یہاں ملاحظہ کریں۔
