شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
لاہور (ایس این این نیوز) — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا
ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے انہیں محکمے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بلال یاسین نے اعلان کیا کہ مون سون سیزن کے دوران فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے گریڈ 1 سے 16 کے تمام واسا ملازمین کو کیش پرائز دیا
جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واسا لاہور کے 5600 ملازمین اس انعامی اسکیم سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات اور تھیم پارک میں سیلابی و بارشی پانی کی بروقت نکاسی کرنے والے عملے کو بھی خصوصی کیش انعامات دیے جائیں گے۔
دورے کے دوران بلال یاسین نے اعلان کیا کہ ریونیو کلیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے تین زونز — گلبرگ، علامہ اقبال اور شالیمار ٹاؤن —
کے افسران و عملے کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔
وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے تاکہ وہ مزید
جوش و جذبے سے عوامی خدمت سرانجام دیں۔