اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مراکش دورہ، دفاعی معاہدہ متوقع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مراکش دورہ، دفاعی معاہدہ متوقع

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 12 سے 14 جنوری 2026 تک مملکتِ مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں۔ کاسابلانکا ایئرپورٹ پہنچنے

پر کمانڈر کاسابلانکا آرمی میجر جنرل احمد حطوطو، اعلیٰ مراکشی حکام اور پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی نے وزیر دفاع

کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU)

پر دستخط کیے جائیں گے، جسے دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع مراکش کے وزیرِ مملکت برائے قومی دفاعی انتظامیہ عبد اللطیف لودیعی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ

دفاعی تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی

ہوں گے جن کی قیادت وزیر دفاع خود کریں گے۔

معاہدے کے تحت مستقل دفاعی روابط کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے عسکری تربیت، تجربات

کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور دفاع و سلامتی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور مراکش کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دفاع و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف

شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کی دفاعی سفارتکاری اور عالمی عسکری تعاون سے متعلق مزید خبریں یہاں پڑھیں۔