اسامہ زاہد
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ
بیورو چیف ساؤتھ ایشیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور دورانِ پرواز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشنز پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب آنے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے وزیراعظم کے ہمراہ نارووال روانہ ہوئیں، جہاں دورانِ سفر سیلابی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزے کے دوران حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔