google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ورلڈ بینک نے مریم نواز کو کلائمیٹ وارئیر قرار دے دیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


تحصیل رپورٹر شاہکوٹ

ایس این این نیوز اُردو

لاہور — ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل

ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو

“کلائمیٹ چینج وارئیر” اور “کلائمیٹ لیڈر” قرار دیتے ہوئے کہا

ہے کہ جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی قیادت کے طور پر مریم نواز

ایک نمایاں مثال بن کر ابھری ہیں۔

ورلڈ بینک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ ورلڈ

بینک پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شامل

ہونے کی دعوت دیتا ہے اور ماحول دوست منصوبوں میں مکمل

تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ:

پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام

اے کیو آئی بہتری

ٹرانسپورٹ، جنگلات اور وائلڈ لائف کے منصوبے
بین الاقوامی سطح پر قابلِ تعریف ہیں۔

مریم نواز کی تقریر کے نکات کو سراہا گیا

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی حالیہ تقریر کے تین جملے بھی دہراتے ہوئے ان کی تعریف کی:

“کاپ 30 کو اظہارِ خیال نہیں، عزم و ارادے کا عہد بننا چاہیے”

“گلوبل سائوتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے”

“ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے”

انہوں نے کہا کہ ان نکات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ نہ صرف ماحولیات کو سمجھتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر مضبوط اور واضح مؤقف بھی رکھتی ہیں۔

ورلڈ بینک کا مکمل تعاون

ویلیری ہیکی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی انتظار کے بغیر ماحول کے لیے عملی اقدامات شروع کیے، جو قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ بینک ماحولیاتی شعبے میں ہر سطح پر مدد فراہم کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل

وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“میرا مقصد پنجاب نہیں بلکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کرنا ہے”۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کی دعوت پر جلد پنجاب کا دورہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

شرکاء

ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اور ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی شریک تھے۔