اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں ڈی پی او کی کھلی کچہریاں، انصاف کی فراہمی
ننکانہ صاحب میں ڈی پی او کی کھلی کچہریاں، انصاف کی فراہمی

خالد چوغطہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب فراز احمد نے سید والا سمیت سرکل بڑا گھر کے چار تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر ریاض احمد پھٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بعد ازاں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ یہ کھلی کچہریاں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لگائی جا رہی ہیں، جن کا مقصد عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام ادارے عوام کے خادم ہیں اور ہم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں، اس لیے عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

فراز احمد نے اعلان کیا کہ وہ ضلع بھر کے ہر تھانے میں ہر مہینے کھلی کچہری لگایا کریں گے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنے مسائل بیان کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس اہلکار کی نااہلی یا زیادتی پر شکایت کی گئی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے مزید کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں منشیات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے خود کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر لیا ہے، مجرم جتنا بھی چالاک ہو وہ پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ پنجاب پولیس کی انویسٹیگیشن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی پولیس سے کسی طور کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کی حالیہ کارروائیاں اور ریفارمز