اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں خسرہ و روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری
ننکانہ صاحب میں خسرہ و روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

انسدادِ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی 13 روزہ قومی مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی۔


ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے مہم کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

محکمہ صحت نے خسرہ و روبیلا مہم کے لیے مائیکرو پلان تیار کرنے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے لیے فرسٹ لیول سپروائزرز اور اے

ایس ویز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا کہنا ہے کہ قومی مہمات کی کامیابی کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور جامع تیاری

انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت تمام انتظامات بروقت مکمل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسلِ نو کے تحفظ کے لیے 17 تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے

بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مفت ویکسین دی جائے گی، جو عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی مرکزِ صحت، عارضی ویکسین سینٹر یا سکول میں حفاظتی ٹیکے

ضرور لگوائیں تاکہ ان خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔