اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں امتحانات شفاف بنانے کو دفعہ 144 نافذ
ننکانہ صاحب میں امتحانات شفاف بنانے کو دفعہ 144 نافذ

خالد چوغطہ


بیورو چیف ننکانہ صاحب


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب (ایس این این) — انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کے امتحانی

مراکز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ضابطہ فوجداری (پنجاب ترمیم) ایکٹ 2024 کی دفعہ 144 ذیلی دفعہ (C-6) کے

تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جو آج سے 30 دن کے لیے مؤثر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اردگرد 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح اس فاصلے میں

حل شدہ پرچہ، کتاب یا گائیڈ لے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ترجمان کے مطابق، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجسٹریل پاور کی عدالتوں میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 کے تحت

کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔