Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
سوات (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر کو جھوٹا قرار دے دیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ناران میں نکاح نامے کی شرط سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا
پر وائرل ہونے والی تصویر کسی اور ملک کی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی گئی افواہیں غلط پروپیگنڈا ہیں۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ فیک تصویر کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ناران سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سیاحت سے جڑی تازہ خبریں
