شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
بیونس آئرس: ارجنٹائن نے پیر کے روز 2026 ورلڈ کپ کوالیفائرز (وینزویلا اور ایکواڈور کے خلاف) کے لیے 31 رکنی نئی ٹیم کا اعلان کیا، جس کی قیادت کپتان لیونل میسی کریں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کئی نوجوان اسٹارز شامل کیے گئے ہیں، جن میں مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر کلاڈیو ایچیویری، پورٹو کے مڈفیلڈر ایلن وریلا اور ریال میڈرڈ کے نئے کھلاڑی فرانکو ماسٹانتونو شامل ہیں۔
کوچ لیونل اسكالونی نے برازیلین کلب پالمیراس کے اسٹرائیکر خوسے مانوئل لوپیز کو پہلی بار قومی ٹیم میں موقع دیا ہے، جسے نئے ٹیلنٹ کو شامل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
