اسکینڈے نیوین نیوز اردو

مریم نواز کا بابا گورونانک کے جنم دن پر پیغام محبت
منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے کی کارروائی، دو اسمگلر گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر

ایس این این اردو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پرخلوص نیک خواہشات

کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “گرونانک صاحب انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے۔ پرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔”

مریم نواز نے کہا کہ بابا گورونانک کا پیغام ہم سب کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے، انہوں نے انسانیت، ہمدردی اور تحمل کا درس دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا

کہ پنجاب میں سکھ برادری کے لیے مساوی سہولتیں اور حقوق یقینی بنائے جا رہے ہیں، کیونکہ پنجاب ہر مذہب کے ماننے والوں کا گھر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپور میں گزشتہ سال بیساکھی میلے میں شرکت ایک یادگار موقع تھا۔ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر

حکومت پنجاب نے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔