حماد کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسلام آباد بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر امدادی سامان سے بھرے پانچ کنٹینرز مریم نواز کے حوالے کیے، جنہیں جلد ہی متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ مریم نواز نے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں
