google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین نیوز اردو

مریدکے میں اغوا کے بعد علی حسن کی موت: تشدد یا زہر خورانی کے...
مریدکے میں اغوا کے بعد علی حسن کی موت: تشدد یا زہر خورانی کے شبہات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

محمد عمر آصف


ایس این این نیوز، مریدکے

مریدکے: مریدکے کے علاقے میں تین بچیوں کے والد علی حسن کو اغوا کے بعد نیم مردہ حالت میں قریبی کھیتوں سے برآمد کیا گیا۔

انہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق علی حسن کے جسم پر

تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جبکہ اہلخانہ نے مبینہ زہر خورانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

پولیس کارروائی اور قانونی اقدامات

پولیس نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی اصل وجہ کا

تعین کیا جا سکے۔ ایف آئی آر کے مطابق علی حسن پانچ روز قبل گھر سے سودا سلف لینے کے لیے نکلا تھا اور اس کے بعد لاپتہ ہو

گیا تھا۔

اہلخانہ کی درخواست پر تھانہ سٹی مریدکے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی حسن کی موت

تشدد یا زہر خورانی کے باعث ہوئی، اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

سماجی اور قانونی اثرات

واقعے نے مریدکے کے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اہلخانہ اور کمیونٹی نے انصاف کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی پولیس اور متعلقہ محکمے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مریدکے میں بچوں اور خاندان کے تحفظ کی خبریں