از اسامہ زاہد
امن و امان کے لیے لاہور پولیس کا بڑا ایکشن
محرم الحرام کی آمد سے قبل لاہور پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھتے ہوئے سرچ و کومبنگ آپریشنز میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر یہ آپریشنز محرم الحرام کے دوران بھی جاری رہیں گے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 1,966 سرچ و کومبنگ آپریشنز مکمل کیے جا چکے ہیں، جو اس سیکیورٹی مہم کے وسیع دائرہ کار کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایک لاکھ سے زائد گھروں کی بائیو میٹرک تصدیق
ان آپریشنز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گھروں اور ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس عمل سے مشتبہ اور غیر رجسٹرڈ افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی۔
گرفتاریاں اور مقدمات
آپریشنز کے نتائج درج ذیل رہے:
- 891 مشتبہ افراد اور 158 اشتہاری ملزمان گرفتار
- کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 179 مقدمات درج
- ناجائز اسلحہ رکھنے پر 83 مقدمات درج
- منشیات فروشی کے 61 اور شراب نوشی کے 38 مقدمات درج
- محرم الحرام
امام بارگاہیں، مساجد اور ہوٹل چیک
لاہور پولیس نے مذہبی مقامات اور رہائشی اداروں کی بھی سخت جانچ پڑتال کی۔ شہر بھر میں 34 امام بارگاہیں، 20 مساجد، 12 درباروں اور 343 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 467 ہوسٹلز اور 161 گیسٹ ہاؤسز کی بھی جامع تلاشی لی گئی۔
سی سی پی او لاہور نے واضح ہدایات دی ہیں کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکیورٹی آپریشنز میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے اور امام بارگاہوں کے گرد سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔
لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے اور سیکیورٹی پلان