اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ماڑی پور ٹاؤن میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ
ماڑی پور ٹاؤن میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی (ماڑی پور)


محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ

پریس ریلیز

کراچی:
ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ٹاؤن کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ

ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں بارش کے دوران ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لیے صفائی، نکاسیٔ آب اور چوکنگ

پوائنٹس کی فوری کلیئرنس سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

چیئرمین ہمایوں محمد خان نے ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام اراکینِ کونسل کو آن بورڈ لینے کی بھی

ہدایت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر جاوید قمر بھی موجود تھے۔

چیئرمین نے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ بارش سے قبل علاقے کا دورہ کریں، تمام وائس چیئرمینز سے مسلسل رابطے میں

رہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں مشینری کا فوری استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تمام

چوکنگ پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے پر بھی زور دیا۔

میونسپل کمشنر جاوید قمر نے اجلاس کے فوراً بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات دے کر مختلف علاقوں میں

روانہ کر دیا تاکہ بارش کی صورت میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ چیئرمین ہمایوں محمد خان کی واضح ہدایت ہے کہ عوامی مسائل کے حل پر کسی قسم

کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی طور پر مین ہول کے ڈھکنوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ

انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

انفارمیشن آفیسر


ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور