اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا
لاہور ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا معمہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی

ایس پی عثمان حیدر کو اپنی ہی بیوی اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کی

نشاندہی پر بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی۔

یہ واقعہ عوامی حلقوں میں شدید صدمے کا باعث بنا ہے کیونکہ ملزم ایک سینئر پولیس افسر تھا۔ حکام کے مطابق کیس کی

تفتیش جاری ہے اور اسے قانون کے دائرے میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔