google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اور ایئرلائنز کا اہم اجلاس

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی،

لاہور بیورو

لاہور: ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے زیر اہتمام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کی۔ اجلاس میں ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کلیئرنس کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانا تھا۔ اس دوران ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن حکام نے اپنے تحفظات، عملی مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

شرکا نے متفقہ طور پر بین الاقوامی آمد و رفت پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں امیگریشن کے تمام مراحل میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے اور مسافروں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال میں ادارہ جاتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ادارہ جاتی تعاون کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایسے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، اجلاس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عملی مشکلات کے حل پر زور دیا گیا۔