google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

قومی دنوں پر پی ٹی آئی احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان

ایس این این اردو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 14 اگست اور دیگر قومی اہمیت کے دنوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج معمول بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پر پی ٹی آئی کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ پارٹی نے کبھی دہشت گردی کی واضح مذمت نہیں کی۔

خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی ایسے کلٹ کا حصہ جو نازک مواقع پر اندرونِ ملک سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بڑا نہیں، اور اول و آخر پاکستان ہی ہے۔