Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این اردو
سعد رضوی اور انس رضوی کی گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جیسے پاکستان کے ہر شہری کو عدالت کا
سامنا کرنے کا حق حاصل ہے، ویسے ہی ان دونوں کو بھی یہ
حق ملنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر حکومت ان “بے ضرر سی
عدالتوں” سے بھی بچنے کی کوشش کر رہی ہے تو یہ انتہائی
خطرناک روش ہے۔ ان کے مطابق TLP پر پابندی کے لیے سپریم
کورٹ کو ریفرنس بھی ابھی تک التواء میں ہے۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ سعد اور انس رضوی
سے کسی ممکنہ “ڈیل” کے ذریعے ان کی سیاست میں واپسی
کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، اسے انہوں نے غیرمناسب اور قیاس
آرائی قرار دیا۔
