از اسامہ زاہد
وزیراعلیٰ کا ہر باپ کو سلام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فادر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اولاد سے محبت کرنے، ان کی حفاظت کرنے اور ان کے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اور جینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کیا۔
باپ کے کردار پر مریم نواز کے اقوال
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں باپ کے کردار کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا:
باپ ایک محافظ چھت کی طرح ہوتا ہے جو خود موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے اپنی اولاد کو ہر تکلیف سے محفوظ رکھتا ہے۔
“عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔”
باپ کی ذات اولاد کے لیے ایسی روشنی کا ذریعہ ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی راہ دکھاتی اور ہمت بندھاتی ہے۔
نواز شریف کو رہنما، قائد اور طاقت قرار دیا
مریم نواز شریف نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں انتہائی جذباتی اور گہرے الفاظ استعمال کیے۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ان کے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں اور والد محترم کی گود ان کا پہلا مکتب اور ان کا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے۔
سیاست اور سوچ کا محور
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت ان کی سیاست اور سوچ کا محور ہے۔
انہوں نے کہا کہ والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں اور والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لیے رہتی ہیں۔
ہر بچے کے لیے دعا
مریم نواز شریف نےفادر ڈے اپنے پیغام کا اختتام ایک دعا پر کیا۔ انہوں نے کہا:
“دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔”
وزیراعلیٰ کا فادر ڈے پیغام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عوام میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے سراہا جا رہا ہے۔
فادر ڈے 2026: پاکستان میں اہم شخصیات کے خصوصی پیغامات