اسکینڈے نیوین نیوز اردو

غزہ فن لینڈ میڈیا نے صدر اسٹب سے صحافیوں کے تحفظ کی اپیل
غزہ فن لینڈ میڈیا نے صدر اسٹب سے صحافیوں کے تحفظ کی اپیل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این نیوز اردو

فن لینڈ کے میڈیا اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیموں نے صدر کو ایک مشترکہ اپیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس معاملے پر فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست 2025 میں اسرائیلی حملوں کے دوران رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے 6 صحافی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق صرف دو برسوں میں 200 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ یہ صرف انفرادی سانحات نہیں بلکہ آزادیٔ صحافت پر منظم حملے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ دینا بھی آزادیٔ اظہار پر قدغن ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت صحافیوں کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں صحافیوں پر حملوں کی پہلے کی رپورٹ ہماری ویب سائٹ پر