از اعجاز اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز
ایس این این نیوز اردو کے مطابق، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے
انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون اور مرد (ثناء اللہ) کو عید سے تین دن قبل قتل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کا تعلق ستکزئی قبیلے سے جبکہ مقتول مرد کا تعلق
سلمان قبیلے سے تھا۔ دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی تھے۔ وزیراعلیٰ کا
کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام کو انصاف کی
فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
