عابدہ کا ہلو ں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این نیوز اردو
سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں جاری افسوسناک سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ متاثرہ افراد کی بلا تفریق مدد کرے اور سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے تباہ کن اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق، خیبر پختونخوا میں “بلین ٹری منصوبہ” اور بعد ازاں وفاق میں “ٹین بلین ٹری منصوبہ” اسی وژن کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیمز، نیشنل پارکس اور ماحولیات کے تحفظ کے دیگر منصوبے بھی شروع کیے گئے تاکہ ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہی حقیقی معنوں میں ماحول کو تحفظ دے سکتے ہیں اور ایسے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا قومی ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے افغان شہریوں کی پاکستان سے جبری ملک بدری پر بھی شدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا۔
مزید برآں، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں اپنے ہی عوام کے خلاف ڈرون حملوں اور فوجی آپریشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ اقدامات وہاں کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔