اسکینڈے نیوین نیوز اردو

علی پرویز ملک سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات
علی پرویز ملک سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

أخترخان

ایس این این نیوز اردو


اسلام آباد

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسننتو نے ملاقات کی۔ ملاقات

میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں معدنی اور ایکسپلوریشن سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انڈونیشیا کے

ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انڈونیشین سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ معدنی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور ان کی سرکاری کمپنی

پرٹامینا کے ذریعے پاکستان میں تیل و گیس کے مشترکہ منصوبوں کے امکانات موجود ہیں۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ انڈونیشین کمپنیاں پاکستانی ایکسپلوریشن اور منرل کمپنیوں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔

انہوں نے انڈونیشیا کو PMIF 2026 میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع۔