اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عظمیٰ بخاری کا بشریٰ بی بی پر برطانوی رپورٹ کی تصدیق
شاہ کوٹ: اڈا بلوچنی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی جانب سے بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کو

’’سو فیصد درست‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں بیان کردہ حقائق پوری طرح ثابت کرتے ہیں کہ سابق خاتون اول کے

ذریعے جعلی روحانیت اور اثر و رسوخ کے نام پر سیاسی فیصلوں پر اثر ڈالا جاتا رہا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، جو مخالفین کو دھمکیاں دیتے تھے، خود اپنی اہلیہ تک جعلی طور پر پہنچائی

جانے والی معلومات کو ’’روحانی اشارے‘‘ سمجھتے رہے۔ ان کے مطابق عالمی میڈیا نے بھی جعلی روحانیت کے نام پر چلنے والے اس نظام سے متعلق پردہ اٹھا دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال تک “کوچ، پنکی، گوگی اور بزدار” نے مل کر بانی پی ٹی آئی کو گمراہ کیا۔ تبدیلی اور

کرپشن کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود، مبینہ طور پر حلال کرپشن کے راستے کھولے گئے اور اہم حکومتی فیصلے سیاسی مفاد کے

بجائے بیرونی اثرات پر کیے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جادو ٹونے اور جعلی پیر خانوں سے نہ ملک چلتے ہیں اور نہ معیشت۔ مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے

والی جو ’’روحانیت‘‘ تھی، وہ اب خود تین سال سے دفن ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو بشریٰ بی بی کی خواہش پر ذہنی اذیت اور سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق،
“یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔”