اسکینڈے نیوین نیوز اردو

طلباء معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ڈی پی او ننکانہ
طلباء معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ڈی پی او ننکانہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالدچوغطہ

ایس این این نیوز اردو

ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد نے کہا ہے کہ طلباء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پولیس و عوام کے درمیان مثبت اور مضبوط

روابط کے قیام میں طلباء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ رضویہ المعروف

انڈہ تالاب کے دورے کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم المدارس پاکستان اہلِ سنت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، جن کے سلسلے میں سٹی ننکانہ میں

جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ رضویہ کو امتحانی مرکز قرار دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں ان کا

استقبال مہتمم جامعہ و ضلعی کوآرڈینیٹر تنظیم المدارس پاکستان اہلِ سنت اسد مدنی نے دیگر عہدیداران اور معززین کے ہمراہ کیا۔

ڈی پی او نے امتحانی مرکز میں جاری امتحانی عمل اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا اور طلباء و انتظامیہ سے خوشگوار اور دوستانہ

ماحول میں گفتگو کی۔ انہوں نے امتحانی انتظامات اور نظم و ضبط پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او فراز احمد نے مدارس کے منتظمین اور طلباء کو دعوت دی کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کے ہمراہ پولیس دفاتر

کا دورہ کریں تاکہ انہیں محکمہ پولیس کے جدید نظام، فرائض اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور قانون کی بالادستی کے فروغ میں دینی مدارس اور طلباء کا کردار

نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

موقع پر موجود علماء کرام نے مختلف مذہبی و سماجی پروگرامز کے دوران حفاظتی انتظامات اور تعاون پر ضلعی پولیس کی

خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر مہر محمد اسلم ناصر ایڈووکیٹ، چوہدری اقبال کے ٹو والے، پولیس افسران، علماء کرام اور دیگر

معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ڈی پی او ننکانہ کا امتحانی مرکز کا دورہ، پولیس و طلباء میں تعاون پر زور۔