شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
کابل: امارتِ اسلامیہ افغانستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ بگرام ایئربیس کو
دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے سکتا ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے سینئر اہلکار ذاکر جلالی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ افغانستان نے کبھی
بھی اپنی سرزمین پر بیرونی افواج کی موجودگی کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے میں بھی اس طرح کے کسی امکان کو مکمل طور پر رد کیا گیا تھا۔
جلالی کے مطابق امریکہ اگر افغانستان کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو یہ صرف باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی سیاسی و اقتصادی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، کسی بھی فوجی موجودگی کے بغیر۔
مزید جاننے کے لیے پڑھیے: امریکہ اور افغانستان کے تعلقات پر ہماری تفصیلی رپورٹ