اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ضیاء الرحمٰن کا علی امین گنڈاپور کو سخت سیاسی چیلنج

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

بیورو چیف، پاکستان

ضیاء الرحمٰن کا علی امین گنڈاپور کو سخت جوابی چیلنج

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی

ضیاء الرحمٰن نے علی امین گنڈاپور کو ایک سخت اور براہ راست چیلنج دے

دیا ہے، جس میں انہوں نے ماضی کی ملاقاتوں، معافیوں، اور سیاسی وعدوں

کے انکشافات کیے ہیں۔

ضیاء الرحمٰن نے کہا:

“میں تمنا کرتا ہوں، کاش وہ ویڈیوز سامنے آ جائیں جن میں تم ان کے قدموں

پر ہاتھ رکھے، روتے ہوئے معافی مانگ رہے تھے۔ تم صرف معافی نہیں

مانگ رہے تھے بلکہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو گالیاں دے رہے تھے۔”

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ علی امین نے عمران خان کے خلاف زبان

درازی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو تقسیم اور اس کی تحریک کو

ناکام بنائیں گے — اور انہوں نے ایسا کر کے دکھایا۔

ضیاء الرحمٰن نے چیلنج دیتے ہوئے کہا:

“تم مفتی محمود کے بیٹے سے مقابلے کی بات کرتے ہو؟ اگر ہمت ہے تو اپنے

بھائی سے ابھی استعفیٰ دلوا کر دکھاؤ، پھر بات کرنا۔”

یہ بیان ملک کی سیاسی فضا میں ایک نئی گرما گرمی لے آیا ہے۔

Read Previous

ڈونلڈ ٹرمپ کی پیوٹن پر کڑی تنقید

Read Next

توانائی کے معائنہ کاروں کے جوتوں میں جاسوسی چپس ملیں: ایران

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular