اسکینڈے نیوین نیوز اردو

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس، جمہوریت پر سوالیہ نشان
صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس، جمہوریت پر سوالیہ نشان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد

(میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان)

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے صدر کے دستخط کے بغیر جاری ہونے والے آرڈیننس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان

اسلم غوری نے کہا کہ صدر مملکت کے دفتر، پارلیمنٹ، سیاستدانوں اور جمہوریت کی توہین کی گئی ہے۔

جے یو آئی کے مطابق حکمرانوں نے چند روزہ اقتدار کے لیے آئین، اقدار اور جمہوریت کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا:


“شاید مستقبل میں آرڈیننس اور ترامیم کے لیے پارلیمنٹ یا دستخط کا تکلف ہی نہ کرنا پڑے۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ جعلی اور جبری اکثریت کے ذریعے یہ سب ممکن ہوا، اور ن لیگ اور پی پی کے اقتدار کے شوق کی قیمت ہمیشہ عوام نے چکائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی کارنامے بتا رہے ہیں کہ حکمران اپنی نوکری بچانے کی راہ پر گامزن ہیں، عوام کی کوئی فکر نہیں،

اور پارلیمنٹ آج کسی آرڈیننس فیکٹری کا منظر پیش کر رہی ہے۔

جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے غیر آئینی

اقدامات کا راستہ بند ہو۔

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان