خالد چوغطہ
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
SNN نیوز اردو
شہری ہوشیار رہیں، 8070 کے علاوہ ہر میسج جعلی ترجمان سیف سٹی**
لاہور، 9 دسمبر
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو جعلی ای چالان کے SMS
موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ یہ میسجز دراصل فراڈ نیٹ ورک کی جانب سے بھیجے جا رہے ہیں جن کا مقصد شہریوں سے مالی دھوکہ دہی کرنا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق:
- حکومت پنجاب صرف 8070 نمبر سے ہی ای چالان کے میسج بھیجتی ہے۔
- اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے آنے والا میسج سو فیصد جعلی سمجھا جائے۔
- اتھارٹی کبھی بھی SMS کے ذریعے شہریوں سے بینک، ATM، پیسے یا اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب نہیں کرتی۔
مزید بتایا گیا کہ فراڈیے شہریوں کو غیر مصدقہ لنکس پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے ان کے بینک اکاؤنٹس
خالی ہو سکتے ہیں۔ سیف سٹی نے جعلسازی میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے FIA سائبر کرائم ونگ کو باقاعدہ
درخواست بھی ارسال کر دی ہے۔
اہم ہدایات:
- کسی بھی مشکوک SMS کے ذریعے ادائیگی ہرگز نہ کریں۔
- حقیقی ای چالان SMS میں ہمیشہ وقت، مقام اور خلاف ورزی کی پوری تفصیل درج ہوتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک میسج کی اطلاع 15 ہیلپ لائن یا FIA کو فوراً دیں۔
- سیف سٹی کی تمام سروسز بالکل مفت ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سیف سٹی کے نام پر جعلسازی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
گی۔
