شاہین اقبال طاہر
بیورو چیف شاہ کوٹ
ایس این این نیوز اردو
شاہ کوٹ (نمائندہ خصوصی) — تھانہ صدر شاہ کوٹ کی حدود میں قتل کی ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جس نے پورے علاقے کو خوف و
ہراس میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 183 کمال پور کے رہائشی محمد زبیر خان اپنی بیوی کے ہمراہ حویلی سے دودھ لے کر واپس گھر جا رہے تھے کہ
راستے میں اعجاز خان، میض خان، ساجدہ بی بی اور معظمہ بی بی نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا۔ ملزمان جدید اسلحہ سے لیس تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے زبیر خان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے شدید
زخمی ہو گیا۔ حملہ آور للکارے مارتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمی زبیر خان کو فوری طور پر مقامی اسپتال شاہ کوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 302/34 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری
کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔