رپورٹ: شمائلہ اسلم،
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
شاہکوٹ (ضلع ننکانہ صاحب): آج تھانہ سٹی شاہکوٹ کی حدود میں
انٹرنیشنل میڈیا اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی کی ٹیم پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایس این این نیوز کی ٹیم بند سڑک پر
گزرنے کے دوران گاڑی نمبر LEA-16A-1780 میں سوار تین افراد
سے راستہ مانگنے پر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے فائرنگ کی کوشش کی۔
خوش قسمتی سے میڈیا ٹیم کے تمام ارکان محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد پولیس کو فوری اطلاع دی گئی اور مقدمہ کے اندراج
کے لیے تھانہ سٹی شاہکوٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی
شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔