اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سی سی ڈی افسران پر مبینہ مالی سکینڈل، شہری کا الزام
سی سی ڈی افسران پر مبینہ مالی سکینڈل، شہری کا الزام

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو،

بیورو چیف پاکستان

صادق آباد کے رہائشی عمران بھٹی نے ایک ویڈیو کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ سی سی ڈی افسران نے انہیں اغواء کیا اور 94 لاکھ

روپے ہتھیائے۔ عمران کے مطابق ملزموں میں ہمایوں افتخار، شفقت عطا اور دیگر افسران شامل ہیں۔

عمران نے بتایا کہ ان کے ملکیتی کوٹھیاں، سٹام وغیرہ پر دستخط کروا لیے گئے اور ان کی قیمتی گاڑی فارچونر ANQ662 بھی

سی سی ڈی افسران کے قبضے میں ہے۔

عمران نے مزید کہا کہ انہیں اب بھی ہراساں کیا جا رہا ہے اور وہ انصاف کے منتظر ہیں۔

اہم نکات:

  • عمران بھٹی نے خانہ کعبہ سے ویڈیو جاری کی
  • 94 لاکھ روپے کے مبینہ نقصانات
  • ملکیتی جائیداد اور قیمتی گاڑی پر قبضہ
  • شہری اب بھی ہراساں ہونے کا دعویٰ