اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سید والا نوجوان علی رضا کی خودکشی، بے روزگاری کا سبب
سید والا نوجوان علی رضا کی خودکشی، بے روزگاری کا سبب

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

سید والا: نواحی گاؤں چک نمبر 71/18 میں 18 سالہ نوجوان علی رضا نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ اور معاشی پریشانیوں کے

باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق نوجوان کافی عرصے سے بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھا، جبکہ گھر

میں بھی اسی معاملے پر اکثر کشیدگی رہتی تھی۔

اطلاعات کے مطابق علی رضا کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ مسلسل مالی مسائل کا سامنا کر رہا تھا۔ گزشتہ رات

اہلِ خانہ نے اسے اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ اہلِ علاقہ نے نوجوان کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔