google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، جعلی پاسپورٹ سمیت مسافر گرفتار

ایس این این نیوز اردو

June 12, 2026

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں
ایس این این نیو

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیلجیئم جانے والے ایک مسافر کو جعلی دستاویزات کے ساتھ روک لیا۔

منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ثناء اللہ کو پرواز FZ-338 کے ذریعے بیلجیئم روانگی سے قبل امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا گیا۔

جدید آلات سے جعلی دستاویزات کی نشاندہی

سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس میں جانچ پڑتال کے دوران جدید آلات کی مدد سے مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ، سیالکوٹ ایئرپورٹ بیلجیئن ویزا اسٹیکر اور ای پروٹیکٹر کو جعلی اور جعل سازی شدہ قرار دیا گیا۔ جعلی پاسپورٹ کا نمبر CF2745853 شناخت کیا گیا۔

مسافر کا انکشاف: 75 لاکھ روپے کا معاہدہ

تفتیش کے دوران مسافر نے بتایا کہ اٹلی میں مقیم ایجنٹ علی مظفر نے بیلجیئم ورک ویزا دلوانے کے نام پر اس سے 75 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔ مسافر کے مطابق ایجنٹ سیالکوٹ ایئرپورٹ تک رسائی اٹلی میں مقیم اس کے رشتہ دار عبدالرحمان کے ذریعے ہوئی۔

بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقم کی منتقلی

مسافر نے بتایا کہ مختلف بینک ٹرانزیکشنز اور رقوم کی منتقلی کے ذریعے اس نے ایجنٹ کو تقریباً 55 لاکھ روپے ادا کیے۔ اس کے بدلے ایجنٹ نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ، جعلی بیلجیئن ویزا، جعلی ای پروٹیکٹر اور فضائی ٹکٹ فراہم کیا۔

ویزا فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف

اس واقعے سے بیرون ملک روزگار کے خواہشمند شہریوں کو جعلی ویزا اور سفری دستاویزات کے ذریعے دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے والے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی کے باعث مسافر کو جعلی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہونے سے روک دیا گی ا۔سیالکوٹ ایئرپورٹ

مزید قانونی کارروائی، تحقیقات جاری

مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل سیالکوٹ ایئرپورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور دستاویزی جعل سازی میں ملوث ایجنٹس، اکاؤنٹ ہولڈرز اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی شہریوں کو ہدایت

ایف آئی اے نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے حصول کے لیے صرف مستند اور قانونی ذرائع ہی اختیار کیے جائیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیاں اور بیرون ملک روزگار کے فراڈ سے بچاؤ کے طریقے