google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

سندھ میں دریائے سندھ کے کنارے سیلابی آبادی خالی

رفعت کوثر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

سندھ میں دریائے سندھ کے کنارے واقع آبادیوں کو ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر خالی کرایا جا رہا ہے۔ ایس این این نیوز اردو کی رپورٹر کے مطابق دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے حیدرآباد کے علاقوں سحرش نگر، حسین آباد اور لطیف آباد سے مقامی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھوٹکی اور اباڑو میں پانچ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دریا کے ساتھ ملحقہ دیگر آبادیوں کو بھی خالی کرانے کا عمل جاری ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

Comments are closed.