Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
کہوٹہ ندیم آزاد
دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بگھار شریف کہوٹہ میں سلور جوبلی کی مناسبت سے سالانہ تقریبات 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
افتتاحی تقریب سپورٹس گالا سے ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی صاحبزادہ عمیر ہاشم، ڈپٹی ڈی ای او محمد عارف اور
معروف سماجی و سیاسی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے شرکت کی۔
تقریبات کا سلسلہ 25 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران کھیلوں کے مختلف مقابلے، قرأت، نعت خوانی اور
تقریری مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 29 نومبر کو منعقد ہوگی جس کی صدارت صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان بہگھار
شریف، چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی، کریں گے۔
انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے ان تقریبات میں بھرپور شرکت اور بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔
