شمائلہ اسلم،
بیورو چیف پاکستان،
ایس این این
— پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر سوتیلے بھائی نے زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے حقیقی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، دو سوتیلے بھائی لڑکی کو میلہ دیکھنے کے بہانے چھوٹا ساہیوال لے گئے جہاں انہوں نے بہن پر زور دیا کہ وہ ان کے دوست سے شادی کرے۔ شادی سے انکار پر مبینہ طور پر اس کے ناشتے میں زہر ملا دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد لڑکی کے ایک سوتیلے بھائی نے بھی زہر کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔