لاہور (آئی آئی پی)
سانحہ بھاٹی چوک سے متعلق غلط معلومات سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واقعے کی ذمہ داری
ریسکیو اہلکار پر عائد کر دی اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کر دی۔
ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے پہلے ریسکیو اہلکار شاہد وحید کی جانب سے ایک ویڈیو موصول ہوئی، جس
میں بتایا گیا تھا کہ جگہ اتنی تنگ ہے کہ کوئی شخص اندر گر نہیں سکتا اور نہ ہی آگے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی
معلومات انہوں نے آگے شیئر کر دیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غلطی تسلیم کرنا کوئی کمزوری نہیں، مجھ سے یقیناً کوتاہی ہوئی کیونکہ میں خود موقع پر
موجود نہیں تھی۔ جو معلومات غلط ثابت ہوئیں، وہی میڈیا کے ساتھ شیئر کرنا میری غلطی بن گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سے بھی یہ بات کہی ہے کہ اگر ان کے استعفے سے متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکتا
ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
لاہور اور پنجاب کی تازہ سیاسی و انتظامی خبریں SNN News Finland پر پڑھیں۔
