Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حکیم جمیل اطہر
ڈپٹی بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو ۔اوکاڑہ
اوکاڑہ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔ میاں منظور احمد وٹو 1993 سے 1996 تک وزیراعلیٰ پنجاب
کے عہدے پر فائز رہے اور 1985 سے 1993 تک تین مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔
طبیعت ناسازی کی وجہ سے انہیں وساوبے والا سے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی
خبر سے سیاسی حلقوں اور عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
نماز جنازہ کل وساوے والا میں ادا کی جائے گی، اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ میاں منظور
احمد وٹو کے سیاسی کیریئر اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور عوام ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
