شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق شہری شعیب احمد نے بتایا کہ اس نے محمد علی کو تقریباً 25 سال سے ملازم رکھا ہوا تھا، جس
پر وہ مکمل بھروسہ کرتا تھا۔ ملازم کو اکثر ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر زرعی سامان کرایہ پر دینے کی ذمہ داری بھی دی جاتی تھی۔
شکایت کنندہ کے مطابق محمد علی نے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کی۔ اس نے مالک کے 3 ٹریکٹرز (اوپن لیٹر
پر)، ایک ٹرالی، ایک ہل، بیج ڈالنے والا پلانٹر اور 2 مکسچر ٹرک (10 ویلر) ایک مقامی ٹھیکیدار کو اپنے نام پر فروخت کر دیے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور خیانت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید مقامی خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کے پاکستان نیوز سیکشن کا وزٹ کریں۔