شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو کھلی
دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست
گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان 78 سال
سے سرکریک کے مسئلے پر مذاکرات سے گریز کر رہا ہے اور وہاں
ملٹری انفراسٹرکچر بھی قائم کر لیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ “سرکریک سے ایک
راستہ کراچی بھی جاتا ہے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا
تو بھارت کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتا ہے۔”
راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ کو
تبدیل کر دیں گے، جبکہ ماضی کے ناکام آپریشن سندور کا حوالہ دیتے
ہوئے کہا کہ بھارتی بحریہ نے اس دوران کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا تھا۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے
دوران بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارتی
قیادت مسلسل جارحانہ بیانات دے رہی ہے۔