google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این اردو نیوز


بیورو چیف پاکستان

دبئی (ایس این این) — ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے

صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران راجیو شکلا بار بار ٹرافی دینے پر اصرار کرتے رہے، تاہم محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے

ایجنڈے میں شامل نہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر وصول کرے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے

حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشین کپ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل اور تازہ ترین کرکٹ اپڈیٹس